0
Saturday 30 May 2020 17:23

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور کی پروازیں بحال

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور کی پروازیں بحال
اسلام ٹائمز۔ بیرون ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کیلئے وزیراعلٰی کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ایئرپورٹ کیلئے پروازیں بحال کر دی گئیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی درخواست پر خلیجی ممالک سے پشاور ایئرپورٹ کیلئے پروازیں بحال کر دی گئیں۔ سعودی عرب میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی یکم جون سے شروع ہوگی۔ وزیراعلٰی محمود خان کے مطابق یکم جون کو سعودی ایئرلائن کا طیارہ 250 مسافروں کو لے کر پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا سعودی عرب سے پشاور کیلئے دوسری فلائٹ تین جون کو آئے گی جبکہ اگلی فلائٹ 6 جون کو ہوگی۔ وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے بیرون ملک مقیم شہری ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے بھی وطن واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کورونا وباء کی وجہ سے بیرون ملک مقیم شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی واپسی کیلئے پشاور ایئرپورٹ سے فلائٹس بحال کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کا بھی مشکور ہوں۔
خبر کا کوڈ : 865625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش