0
Wednesday 3 Jun 2020 12:15

بیرون ملک سے وطن واپس آئے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کااعلان

بیرون ملک سے وطن واپس آئے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کااعلان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا جبکہ پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے مطابق صوبائی حکومت مسافر اور عوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانےکے لیے عملی اقدامات کریں گی۔ معید یوسف نے کہا ہے کہ اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 866355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش