0
Friday 12 Jun 2020 10:41

قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں، اشرف غنی

قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت اب تک 3 ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 868085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش