0
Friday 12 Jun 2020 18:23

وفاقی کابینہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کابینہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔ کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ کو ترقیاتی بجٹ، سبسڈی، برآمدات، درآمدات پر قرضوں سمیت مجموعی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین سے خطاب کیا اور اجلاس میں موجود ارکان کو مجموعی بجٹ پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کے معاملہ پر بحث کی گئی اور کابینہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن گذشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 868175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش