0
Saturday 13 Jun 2020 23:38

راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث، شواہد مل گئے

راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث، شواہد مل گئے
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی، جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن خفیہ ایجنسی ملوث نکلی، بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکہ خیز مواد استمال کیا گیا، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش