0
Friday 19 Jun 2020 18:30

گوجرانوالہ انتظامیہ نے اشرف جلالی کو جمعہ پڑھانے سے روک دیا

گوجرانوالہ انتظامیہ نے اشرف جلالی کو جمعہ پڑھانے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ جماعتوں کا اتحاد اپنے ثمرات دکھانے لگا، مولوی اشرف جلالی کو گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ پڑھانے سے روک دیا۔ شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام گستاخ سیدہ اشرف جلالی کیخلاف مشترکہ تحریک چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت لاہور کے تھانہ سمن آباد میں اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان ضلع گوجرانوالہ کی مسئول نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی کہ اشرف جلالی گستاخ سیدہ ہے اور ایک متنازع شخصیت ہے، ان کی ضلع بندی کرتے ہوئے انہیں گوجرانوالہ میں داخل ہونے سے روک دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مولوی اشرف جلالی کو گوجرانوالہ میں جمعہ پڑھانے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 869615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش