0
Sunday 21 Jun 2020 20:31

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں تصادم، ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں تصادم، ایک نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام اور شوپیان میں قابض فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک نوجوان شہید ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں 3 جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد 34 آر آر، 18 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے لوکڑی پورہ اور پدشو کے درمیانی علاقہ کا محاصرہ کیا لیکن جونہی فورسز اور پولیس علاقے کو گھیرے میں لے رہے تھے تو میوہ باغات میں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا زوردار تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے کا محاصرہ سخت کرلیا گیا ہے اور جنگجوؤں کے نکلنے کے راستے محدود کر لئے گئے ہیں۔ فورسز نے مزید کمک طلب کر کے تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران کشمیر پولیس زون نے شام پانچ بجے کے قریب علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے بارے میں ایک ٹویٹ کے ذریعے تصادم کی تصدیق کی۔ خیال رہے صرف ایک دن قبل ہی جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ میں معرکہ آرائیوں میں 8 جنگجو جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 869975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش