1
Tuesday 23 Jun 2020 22:18

"صدی کی ڈیل" دفن ہو چکی جبکہ "الحاقی منصوبہ" بھی عنقریب دفن ہو جائیگا، نبیل ابوردینہ

"صدی کی ڈیل" دفن ہو چکی جبکہ "الحاقی منصوبہ" بھی عنقریب دفن ہو جائیگا، نبیل ابوردینہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے فلسطینی مغربی کنارے کے شہر "اریحا" میں غاصب صیہونی رژیم کے مذموم "الحاقی منصوبے" کے خلاف منعقد ہونے والی ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لمبے عرصے سے جدوجہد کرتے ہوئے طویل سفر طے کرنے والی ہماری قوم اس نئی سازش (صیہونی الحاقی منصوبے) کو بھی کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم نے جیسے "صدی کی ڈیل" کو دفن کیا ہے، اسی طرح عنقریب (مذموم صیہونی) "الحاقی منصوبے" اور تمام اسرائیلی (جارحانہ) اقدامات کو بھی دفن کر دے گی۔

نبیل ابو ردینہ نے فلسطینی قومی موقف اور فلسطینی حقوق کو حاصل بین الاقوامی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ ہونے والی جنگ طولانی، سخت اور مسلسل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے صدی کی ڈیل اور الحاقی منصوبے کے خلاف اہم اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے غاصب صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مذموم الحاقی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو فلسطینی حکام کی جانب سے بھی سخت فیصلے اٹھائے جائیں گے جن کی اسرائیل کو ایک بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی موقف، کامیابی کی کنجی جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ہماری قوم اپنے اصولی موقف سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
خبر کا کوڈ : 870454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش