0
Saturday 27 Jun 2020 21:24

وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، ذلفی بخاری

وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، ذلفی بخاری
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی آواز اٹھانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے۔ وزیراعظم ملک اور بیرون ملک بیٹھے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ احساس پروگرام سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرنا حکومت کا مشن ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس سے بڑی امیدیں اور توقعات ہیں۔ اس سے قبل معاون خصوصی زلفی بخاری نے اٹک کے مختلف مقامات کے دوران کرونا کے پیش نظر عوام کو درپیش مسائل اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گیس سے محروم علاقوں میں دسمبر تک فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 871255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش