0
Friday 3 Jul 2020 13:55

اٹلی نے امریکی سیاحوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا

اٹلی نے امریکی سیاحوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ اٹلی نے کورونا کی وجہ سے بند سرحدیں کھولنے کے بعد 11 امریکی سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، امریکی سیاح یکم جولائی کو نجی طیارے سے اٹلی پہنچے تھے۔ اٹلی کا یہ اقدام اس فیصلے کا نتیجہ ہے جس میں یورپی یونین نے یکم جولائی کو کچھ ملکوں کے شہریوں کو یورپی ملکوں میں داخلے کی اجازت دی تھی، اس فہرست میں امریکا شامل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق روکے گئے 11 سیاحوں میں سے 5 امریکی شہری ہیں جنھیں بعد میں بھی اٹلی میں داخلے کی اجازت نہیں ملی جبکہ دیگر 6 سیاحوں کو اٹلی کے دیگر علاقوں میں جانے سے قبل دو ہفتے کیلئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش