1
Friday 3 Jul 2020 19:12

جارح سعودی عرب کے بےبنیاد دعووں پر انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما کا کنایہ آمیز جواب

جارح سعودی عرب کے بےبنیاد دعووں پر انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما کا کنایہ آمیز جواب
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جارح سعودی عرب کی جانب سے کئے جانے والے بے بنیاد دعووں کا بھرپور جواب دیا ہے۔ محمد البخیتی نے اپنے پیغام میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے بےبنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ (یمن کے خلاف) سعودی جارحیت کی ابتداء میں سعودی فورسز کی جانب سے افتخار آمیز انداز میں یہ بے بنیاد دعوی کیا جاتا تھا کہ انہوں نے یمنی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا لیا ہے درحالیکہ کہ تب ہمارے میزائل گوداموں کے اندر موجود ہوتے تھے۔

انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج (جب یمنی میزائل گوداموں سے نکل کر باہر آ چکے ہیں تو) جارح سعودی عرب اپنی حدود کے اندر گہرائی تک یمنی میزائلوں کے لگنے پر نالاں ہے۔ محمد البخیتی نے اپنے پیغام کے اندر سورۂ ہود کی 43 ویں آیہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم انہیں کہہ دینا چاہتے ہیں کہ آج خدا کے عذاب کے مقابلے میں آپ کو کوئی بچانے والا نہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جارح سعودی فورسز کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ایک کارروائی میں یمنی افواج و مزاحمتی فورسز کے کئی ایک آپریشن رومز اور میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں بھی جارح سعودی عرب کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں اپنے اہداف پر ٹھیک ٹھیک بیٹھنے والے یمنی فائر کردہ میزائل ایران میں تیار کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش