0
Tuesday 26 Jul 2011 00:02

بابری مسجد کی شہادت بڑا سانحہ تھا، مانی شنکر ایار

بابری مسجد کی شہادت بڑا سانحہ تھا، مانی شنکر ایار
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکر ایار نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کی ذمہ داری اس وقت کے وزیراعظم پی وی نرسمیہا راؤ پر عائد ہوتی ہے، مسجد کی شہادت بڑا سانحہ تھا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مانی شنکر ایار کا کہنا تھا برسوں پہلے رام رحیم یاترا کے دوران راؤ نے کہا کہ انہیں کانگریس کی سیکولرازم کی پالیسی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ شکر نے کہا کہ سیکولر ازم پر نرسیمہا راؤ کو کانگریس سے اختلاف تھا۔
خبر کا کوڈ : 87310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش