0
Tuesday 28 Jul 2020 21:55

ملتان میں لاک ڈاون غیر موثر، تاجروں نے دکانیں کھول دیں، پولیس بے بس 

ملتان میں لاک ڈاون غیر موثر، تاجروں نے دکانیں کھول دیں، پولیس بے بس 
اسلام ٹائمز۔ قومی تاجر اتحاد کے مرکزی عہدیداروں نے صدر سلطان محمود ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاجر اتحاد کی اپیل پر تاجروں نے لاک ڈاون توڑ کر دوکانیں کھول دیں، ہم ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں، بندوق کے زور پر 2بجے زبردستی دوکانیں بند کروائی اور دکانوں میں گھس کر گاہکوں کو دھکے مار کر نکالا اور خواتین سے بدتمیزی کی انتظامیہ ایسی اوچھی حرکت سے باز رہے، تاجروں نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے تصادم سے گریز کیا اور درجنوں تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا لیکن اب ہم انتظامیہ کی دھونس اور دھاندلی کو نہیں چلنے دیں گے، اس بے روزگاری اور مہنگائی کے ٹائم عید کے عین موقع پر لاک ڈاون کرنا سراسر ظلم ہے، ہم تاجر ابھی تک قربانی کا جانور بھی نہیں خرید سکے اور حکومت نے رات کے اندھیر ے میں فوری لاک ڈاون کر کے تاجروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود ملک، ملک اکرم سگو، اقبال جاوید، سید آصف شاہ، ملک مقبول کھوکھر اور شیخ سلیم نے کہا تاجروں نے لاک ڈاون کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی دوکانیں کھول کر ثابت کردیا کہ تاجر برداری متحد ہے اور حکومت کے کسی ایسے فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرتی جو تاجروں کے روزگار کو بند کرکے ان کو نقصان پہنچنے کا سبب بنے۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون سے چھوٹا تاجر پہلے ہی بدحالی کا شکار ہے، اب عید کے عین موقع پر زبردستی لاک ڈاون لگانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تاجر دشمنی کے مترواف ہے، ہم تاجر کل بھی اپنی مارکیٹیں کھولیں گے، اگر اب زبردستی کی گئی تو اب ہماری ڈندا فورس ان کو جواب دینے پر مجبور ہوگی۔ ہم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 31جولائی تک ہمیں تمام ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دیں، تاجر پرامن رہنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ کے رویہ سے لگتا ہے کہ وہ حالات بگاڑنے پر تلے ہو ئے ہیں اور ملتان سمت جنوبی پنجاب سے گرفتار کئے گئے ہمارے تاجروں کو فوری رہا کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 877187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش