0
Saturday 8 Aug 2020 18:24

آصف زرداری اور بلاول سے انتقام لیا جارہا ہے، مولا بخش چانڈیو

آصف زرداری اور بلاول سے انتقام لیا جارہا ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول سے انتقام لیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت یہ انتقامی کارروائیاں روکے۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں جبکہ پی ٹی آئی میں جو جتنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے اسے بولنے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وقت کی آواز ہیں، ان کے پاس عوام کی پرچی ہے، حکومت جھوٹ کے سوا کوئی بات نہیں کرتی، حکومت سیاسی لوگوں کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ نے کہا قرضے نہیں لوں گا، یہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، وزراء کو کم کرنے کا کہہ کر ان لوگوں کو لا رہے ہیں جو منتخب نہیں ہوئے جبکہ ایک سال ہوگیا ہے آپ نے کشمیر کے لئے کیا کیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر حمایت کی این آر او نہیں مانگا، ہم نے فیصلے پاکستان کے وقار کی خاطر کئے، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات بڑے کمال کے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک ایک کرکے اس حکومت کے جھوٹ ظاہر ہورہے ہیں، آصف زرداری کے ساتھ رویہ انتقام کا ہے احتساب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 879091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش