0
Saturday 15 Aug 2020 23:52

پاراچنار میں مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری

پاراچنار میں مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں کی جانب سے اپنے حلقہ پی کے 109 میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے، بارانی پانی کی ذخیرہ اندوزی، نہری نظام کو از سر نو تعمیر کرنے کیلئے جو پی سی ون جمع کیا گیا تھا، وہ منظور ھو چکا ہے اور اگلے مہینے اس پی سی ون کا ٹینڈر ھو گا۔ اس پی سی ون کے مطابق پیواڑا صحرا کلے، پیواڑ شرمی خیل، دنگیلہ، بغدے، کراخیلہ، کچکینہ، گیدو تری مینگل اور سپین خیل بنڈہ میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تالاب اور چیک ڈیمز تعمیر کئے جائیں گے، جس پر کل 4 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ پیواڑ غنڈی خیل، پرنگہ پیواڑ، نورکی، دراوی شلوازان، زیڑان نوے کلے، زیڑان ٹولہ، زیڑان ملاباغ، بغکی، منہ کڑمان، جالندھر، سلطان، شنگک، تروی کوٹ، گبزنہ، عمل کوٹ گاوں میں کھیتوں کو سیراب کرنے اور پانی کو ضائع ھونے سے بچانے کیلئے نہری نظام کی ازسر نو تعمیر کی جائے گی، جس پر 12 کروڑ 16 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 880527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش