0
Saturday 30 Jul 2011 15:22

ترکی،طیب اردگان حکومت سے اختلافات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان مستعفی

ترکی،طیب اردگان حکومت سے اختلافات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان مستعفی
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترکی میں حکومت سے اختلافات پر آرمی چیف اسحٰق کوزنر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان مستعفی ہو گئے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان پروموشن کے بارے میں گذشتہ سال سے اختلافات چلے آ رہے ہیں اور ائر چیف مارشل کو عدالت کی جانب سے جیل بھیجنے کے بعد اختلافات ابھر کر سامنے آئے تھے۔ جنہیں دور کرنے کے لئے نئی پروموشن پر بات چیت کی جا رہی تھی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ جب تک ائر چیف مارشل کو رہا نہیں کیا جائے گا، اختلاف پر قابو نہیں پایا جاسکتا اور اس وجہ سے آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور تینوں سربراہان کی خواہش تھی کہ گرفتار چیف مارشل کو ہی نیا ائر چیف بنایا جائے۔ جن کی گرفتاری کے بعد امکانات نظر نہیں آ رہے تھے۔ اے ایف پی کے مطابق حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے خلاف سازش کے الزام میں حکومت 42 جرنیلوں کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ سینئر فوجی قیادت جیلوں میں بند افسروں کی ترقی کے لئے کوششیں کر رہی ہے، تاہم حکومت انہیں جبری ریٹائر کرنے پر مصر ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق آرمی، نیوی اور ائر فورس کے سربراہان نے اپنے استعفے حکومت کو بھجوا دئیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 88203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش