1
Friday 28 Aug 2020 22:56

امریکہ چند ماہ کے دوران اپنی ایک تہائی فوج عراق سے نکال لیگا، امریکی اخبار

امریکہ چند ماہ کے دوران اپنی ایک تہائی فوج عراق سے نکال لیگا، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار سے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر نقل کیا ہے کہ امریکہ آئندہ چند ماہ کے دوران اپنی ایک تہائی فوج عراق سے نکال لے گا جبکہ امریکی وزارت ہائے دفاع یا خارجہ کی جانب سے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس اخبار کا لکھنا ہے کہ جلد ہی امریکہ، عراق کے اندر داعش سے (نام نہاد) مقابلے کے بین الاقوامی اتحاد سے قبل کی اپنی صورتحال کی طرف پلٹ جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت عراق کے اندر امریکہ کے 5,200 فوجی موجود ہیں جبکہ وال اسٹریٹ جورنل کے مطابق امریکہ عنقریب ہی عراق کے اندر موجود اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے 3,500 کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 883005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش