0
Tuesday 2 Aug 2011 00:13

دوران حراست نوجوان قتل، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، بھارتی فوجیوں نےجولائی کے دوران 24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا

دوران حراست نوجوان قتل، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، بھارتی فوجیوں نےجولائی کے دوران 24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا
سرینگر:اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان ناظم رشید کے دوران حراست قتل کے خلاف بارہمولہ اور سوپور قصبوں میں پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں قصبوں میں تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور بینک بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ سوپور قصبے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ رہائشیوں کا کہنا تھاکہ علاقے میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کیونکہ سنسان سڑکوں پر ہر دس فٹ کے فاصلے پر فوجیوں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ادھر قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر سینئر حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، ظفر اکبر بٹ اور شاہد الاسلام کو گھروں میں جبکہ نعیم احمد خان کو سرینگر کے صدر پولیس اسٹیشن میں نظربند رکھا۔
میر واعظ عمر فاروق سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ کے گھروں کے باہر فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے اور انہیں گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ سید علی گیلانی گزشتہ بدھ سے جبکہ شبیر شاہ گزشتہ 11 دنوں سے گھر میں نظربند ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران جولائی میں دو بچوں سمیت 24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران بھاتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ جبکہ تین بچے تیم ہو گئے۔
اس مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں 139 افراد زخمی ہوئے جبکہ مختلف جگہوں سے ایک خاتون سمیت 20کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے اس عرصے میں تلاشی اور محاصروں کے دوران مارٹر شیلنگ سے 7 ہائشی مکانات تباہ کئے جبکہ 10 خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔
دوران حراست نوجوان قتل، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
خبر کا کوڈ : 88779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش