0
Tuesday 22 Sep 2020 23:49
مفتی منیب الرحمان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنیکے ذمہ دار ہیں

مفتی منیب کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ہٹایا جائے، پیر محفوظ مشہدی

تمام مکاتب اسلامیہ کیلئے قابل قبول عالم دین کو تعینات کیا جائے
مفتی منیب کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ہٹایا جائے، پیر محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء، مہتمم جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ مولانا مفتی منیب الرحمن سیاسی اور دینی معاملات میں متنازع ہوگئے ہیں، انہیں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ہٹا کر کسی قابل اعتماد، صاحب علم غیر جانبدار اور تمام مکاتب اسلامیہ کے لیے قابل قبول عالم دین کو تعینات کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب انہی دنوں میں سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دے کر حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے ساتھ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان صدیوں سے موجود سنی شیعہ اختلافات کو ہوا دے کر ملک و اسلام دشمن عناصر اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے ہیں۔

اس لئے قومی سلامتی اور ملکی فضاء کو خراب کرنے والے ایسے مشکوک کردار کے حامل شخص کی سرگرمیاں خود حکومتی رٹ، قومی سلامتی کے اداروں اور پیغام پاکستان کے بیانیے سے بھی متصادم ہیں۔ اس لیے مفتی منیب الرحمان کو بحیثیت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہٹا کر غیر متنازعہ شخصیت کو چیئرمین لگایا جائے، کیونکہ انہوں نے بھارتی ایجنڈے کے مطابق ملکی حالات کو خراب کرنے کی سازش کی ہے، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کے اعلانات پر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ضرب عضب، ردالفساد او راہ راست ملٹری آپریشنز کے مقاصد کو تباہ کرنے کی سازش ہے، ایسے شخص سے نجات ہی ملک کے مفاد میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 887844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش