0
Friday 25 Sep 2020 11:34

ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیر تعلیم سندھ

ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیر تعلیم سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی شہر کے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔ صوبائی وزیر نے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا، اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 888298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش