0
Monday 12 Oct 2020 20:18

اربعین واک، لاہور میں عزاداروں کیخلاف مزید 8 مقدمات درج کر لئے گئے

اربعین واک، لاہور میں عزاداروں کیخلاف مزید 8 مقدمات درج کر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ اربعین پر ہونیوالی خصوصی واک پر مختلف عزداروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور جعفریہ کالونی سے شروع ہونیوالی اربعین واک کا مقدمہ 18 نامزد اور 350 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں تمام افراد نے اپنی ضمانتیں کروا لی ہیں۔ دوسری جانب مریم مسجد سے شروع ہونیوالی اربعین واک کے سلسل میں بھی تقریباً 70 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ بھنگالی لاہور سے آنیوالی واک کا مقدمہ بھی شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان، محرم علی، صفت حسن، علی تبریز، شکیل عباس، شہباز سمیت 72 نامزد اور 900 دیگر  نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔

شاہدرہ سے آنے والی واک کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں باوا صدا حسین مرحوم کے فرزند سید علی رضا، ملک ناصر، جواد شاہ، بوبی ڈوگر، ملک فقیر، شاہد مغل، ناظم گجر، ملک شاہد سمیت دیگر  ساڑھے تین سو نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ میں ہونیوالی واک کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، اس کا مقدمہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین شاہ کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ لاہور کے تھانہ غازی آباد میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس ایم ڈبلیو ایم کے آفتاب ہاشمی سمیت 11 نامزد اور 700 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ تمام مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش