0
Wednesday 21 Oct 2020 18:25

کوئٹہ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد، دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

کوئٹہ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد، دوسرے روز بھی ہڑتال جاری
اسلام ٹائمز۔ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر مبینہ تشدد اور ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہونے پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری۔ مبینہ تشدد کا واقعہ گزشتہ روز نیورو سرجری وارڈ میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث پیش آیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت بنیادی سامان تک دستیاب نہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرینگے ہڑتال جاری رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 893297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش