0
Wednesday 21 Oct 2020 21:21

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔ میجر جنرل عمر بخاری نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے، ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش