0
Friday 5 Aug 2011 10:28

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا، ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا، آئی جی پی خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا، ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا، آئی جی پی خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا فیاض احمد خان طورو نے ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد صوبے کے حالات میں بہتری آئی ہے، افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے تک خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ رہیگا، خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے، صفوت غیور کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، رپورٹ مناسب وقت پر منظرعام پر لائیں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں کمانڈ نٹ ایف سی اور سابق سی سی پی او پشاور صفوت غیور کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کی متعدد وار داتوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد صوبے میں امن وامان کے قیام میں بہتری آئی ہے تاہم جب تک افغانستان کی صورت حال بہتر نہیں ہوگی، خیبر پختونخوا میں امن وامان کا مسئلہ رہے گا۔ فیاض احمد طورو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد میں نماز تراویح، جمعہ بازاروں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے صورتحال پر کڑی نظررکھی جارہی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ماہ رمضان میں پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، ان اضلاع کو سکیورٹی کے حوالے سے حساس قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں قیام امن کیلئے کردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سی سی پی او پشاورصفوت غیور کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم ابھی رپورٹ منظرعام پر نہیں لاسکتے، مناسب وقت پر تفصیلات سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سے پہلے ملاکنڈ ڈویژن میں حالات بہت خراب تھے اور دہشت گردموجود تھے مگرسکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا اور ملاکنڈ ڈویژن اس صوبے کا مثالی پرامن ڈویژن بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 89431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش