0
Tuesday 10 Nov 2020 00:07

ملتان، پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنمائوں کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات 

ملتان، پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنمائوں کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی صاحب کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والا جلسہ حکومت کی چولیں ہلا دے گا، حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں سرکاری مشینری کا استعمال کھل کھلا دھاندلی ہے۔

میٹنگ میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی، سیکرٹری مالیات پنجاب پیر سید فیاض شاہ نے جمعیت کی نمائندگی کی، جبکہ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد یسٰین، امیر تحصیل ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان زاہد مقصود احمد قریشی، حافظ مظھر اقبال نائب امیر پاکپتن بھی موجود تھے، جبکہ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 896866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش