0
Saturday 6 Aug 2011 15:54

پشاور،امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر راکٹ حملہ، بجلی ٹرانسفارمر تباہ

پشاور،امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر راکٹ حملہ، بجلی ٹرانسفارمر تباہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم سمت سے امن لشکر کے سربراہ کے گھر کے قریب دو راکٹ گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جوابی کاروائی میں ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ امن لشکر ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم سمت سے شرپسندوں نے دو راکٹ امن لشکر کے سربراہ حاجی عبدالمالک کے گھر پر فائر کئے، تاہم دونوں راکٹ گھر کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر سے لگے، جس سے ٹرانسفارمر تباہ ہو گئے۔ امن لشکر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کاروائی میں فائرنگ کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 89769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش