0
Tuesday 17 Nov 2020 10:01

کورونا کی دوسری لہر، مزید 33 افراد جاں بحق

کورونا کی دوسری لہر، مزید 33 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزادکشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 378 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 898248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش