0
Wednesday 18 Nov 2020 23:55

لیہ، انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

لیہ، انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مزید تیز کردیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران تعلیم تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں جبکہ پرائس مجسٹریٹ کمرشل مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ اپنے ایریا میں واقع کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنوائیں۔ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں کورونا سے حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ محکمہ صحت اور تعلیم باہمی رابطہ مضبوط بنائیں تاکہ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ جلد ممکن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت مند ہونیوالے نیگیٹیو رزلٹ کے حامل افراد کو ڈیٹا سے خارج کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وباء سے نمٹنے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کے لئے کورونا کے صرف فعال کیسسز بارے آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 898638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش