0
Sunday 7 Aug 2011 03:52

سرائیکی صوبے کا قیام جلد متوقع ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کو سرائیکی صوبے کا حصہ بنایا جائے، فیصل کریم کنڈی

سرائیکی صوبے کا قیام جلد متوقع ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کو سرائیکی صوبے کا حصہ بنایا جائے، فیصل کریم کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام جلد متوقع ہے۔ ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ افغانستان کی جنگ پاکستان کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ گیس سے متعلق مسائل کوحل کرینگے۔ ضلعی گیس کمیٹی کی طرف سے اسلام آباد میں پیش کیا جانیوالا چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعظم پاکستان کو پیش کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ استحکام شرکتی ترقی (ایس پی او) کے زیر تعاون دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام ضلعی گیس رابطہ و انتظام کار کمیٹی کی طرف سے ایس پی او دفتر میں منعقدہ ایک نشست کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے بھائی احمد کریم کنڈی، ایس پی او کے ریجنل پروگرام منیجرشفیع اللہ بلوچ، ضلعی کنونیئر گیس کمیٹی ابوالمعظم ترابی، ممبران رمضان سیماب، شاہد نواز لاشاری، محمد ریحان، مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان، این جی اوز کے نمائندے، حکومتی محکموں اور تاجر تنظیموں کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔
نشست کے موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے گیس سے متعلق سوالوں کے جوابات بھی دی ئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی سہولت کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ گیس مسائل انتظامیہ اور عوام دونوں کوہیں۔ جن کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ سب ایریا آفس کی منظوری ہو چکی ہے۔ جس کے لئے بارہ کنال اراضی کی تلاش جاری ہے۔ میٹرز کی کمی کا مسئلہ بھی حل کیا جارہا ہے۔ سب ایریا آفس کے قیام سے پانچ سو بیروزگاروں کو روزگار مہیا ہوگا۔ گومل یونیورسٹی میں گیس کی فراہمی کیلئے چشمہ شوگر ملز سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی او نے جس طرح گیس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنائی ہے اسی طرح اگر وفاقی محکموں سے متعلق شکایات کیلئے بھی کمیٹیاں بنائی جائیںتو ان سے وہ تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ ہمارا حق ہے اورڈیرہ اسماعیل خان کو اس کاحصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جنوبی پنجاب اور ہزارہ کی عوام کی محنتیں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر تجویز دی کہ مقامی جماعتیں سرائیکی صوبے کے حوالے سے ملکر کوششیں کریں۔ صوبوں کی تقسیم لسانی بنیادوں پرنہیں چاہتے۔ بنوں لکی مروت اور ٹانک کی عوام سے موبائل سروس کھولنے کا جووعدہ انہوں نے کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔ کراچی کی صورتحال افسوسناک ہے۔ مارے جانیوالے تمام افراد پاکستانی ہیں۔ بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ مسائل کاحل مذاکرات سے ممکن ہے۔ فوج بلانے سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومت کا کام ہے۔ کراچی کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و ولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واپڈا سے بات کی جائیگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرانسفارمرز مرمت کی ورکشاپ کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایس پی او اور ضلعی گیس کمیٹی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے اور محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر نعیم جبران کی والدہ کی وفات پر مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 89907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش