0
Tuesday 14 Jun 2011 19:14

طورخم،کنٹینر ٹرمنل میں دھماکا، 7 نیٹوآئل ٹینکر تباہ، افغانستان میں بھی 20 ٹینکر جلا دیئے گئے

طورخم،کنٹینر ٹرمنل میں دھماکا، 7 نیٹوآئل ٹینکر تباہ، افغانستان میں بھی 20 ٹینکر جلا دیئے گئے
لنڈی کوتل،کابل:اسلام ٹائمز۔ نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز  پر حملے جاری ہیں، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم میں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کی پارکنگ میں ایک بار پھر پہلے سے ایک آئل ٹینکر میں نصب شدہ بم سے زوردار دھماکا ہوا، جس سے دیگر آئل ٹینکرز نے بھی آگ پکڑ لی۔ اس طرح 7 آئل ٹینکرز لاکھوں لٹر تیل سمیت جل کر تباہ ہو گئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ و ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہی۔ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔
اسی طرح افغانستان میں بھی طالبان نے نیٹو کے متعدد اھداف پر حملے کئے ہیں ایک حملے میں نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے 20 آئل ٹینکرز جلا دیئے گئے، جبکہ 6 افغان فوجی زخمی ہو گئے، طالبان کے ایک اور حملے میں ایک نیٹو فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق نیٹو کے ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، تاہم اس میں سوار فوجی محفوظ رہے۔ دوسری جانب افغان اور نیٹو فورسز نے 28 طالبان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 78792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش