0
Saturday 28 Nov 2020 18:48

بلتستان یونیورسٹی، پی ایچ ڈی سکالرز میں گرانٹ تقسیم

بلتستان یونیورسٹی، پی ایچ ڈی سکالرز میں گرانٹ تقسیم
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا ایک اور علم دوست اقدام، ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعدد پی ایچ ڈی سکالز میں گرانٹ تقسیم، رجسڑار یونیورسٹی آف بلتستان نے چیک جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے تحقیق کے شعبے کی وسعت اور بہتری کے لیے پی ایچ ڈی سکالرز کو گرانٹ چیک جاری کر دیئے ہیں۔ رجسٹرار وسیم اللہ جان کے مطابق گرانٹ کے اجراء کا مقصد ریسرچ کے شعبے کو وسعت دینا ہے، اس گرانٹ کے اجراء سے ریسرچرز کو ریسرچ کرنے میں معاونت ملے گی اور تحقیق کے نئے در کھل جائیں گے، یونیورسٹی آف بلتستان کا یہ علم دوست اقدام تحقیق کے شعبے کی بہتری اور وسعت کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد ریسرچ کی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے، پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف بلتستان کے پی ایچ ڈی سکالز میں 11 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے جبکہ یہ سلسلہ وار جاری رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 900480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش