0
Tuesday 1 Dec 2020 18:24

لاہور، منہاج القرآن کے وفد کی سعد رضوی سے ملاقات، اظہار تعزیت

لاہور، منہاج القرآن کے وفد کی سعد رضوی سے ملاقات، اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے مرکزی صدر امداد اللہ قادری کی سربراہی میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی صدر امداد اللہ قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔ وفد میں ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر، علامہ محمد حسین آزاد الازہری، علامہ عثمان سیالوی، عارف چودھری، کامران صدیق نوری، علامہ غلام اصغر صدیقی و دیگر رہنما شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے خادم حسین رضوی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 901053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش