0
Thursday 3 Dec 2020 21:41

پیپلزپارٹی کا گلگت حلقہ دو میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا گلگت حلقہ دو میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے گلگت حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعرات کے روز پی پی کے وفد نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید سے ملاقات کی اور حلقہ دو پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی درخواست جمع کروائی۔ پی پی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر پارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی بھی مثبت اقدامات اٹھائے جاتے ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ وفد میں پیپلزپارٹی جی بی کے نائب صدر جمیل احمد، ممبر اسمبلی انجینئر اسماعیل اور سعدیہ دانش شامل تھیں۔ پی پی کے وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ گلگت حلقہ 2 میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی ہے اور پیپلزپارٹی نتائج کو مسترد کرتی ہے اور  پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں، جن کو دور کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ وفاق میں عمران خان نے 4 حلقے کھلوانے کے لئے دھرنا دیا اور یہاں ہم ایک حلقے کی بات کرتے ہیں تو اسے من و عن تسلیم کرتے ہوئے فوری جوڈیشل کمیشن بنا کر عوام کو مطمئن کیا جائے اور ہمیں امید ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے وزیر اعلی فوری طور پر کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 901477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش