0
Friday 4 Dec 2020 19:11

جموں و کشمیر، لیہہ اور کارگل میں پہلی بار وقف بورڈ تشکیل دیا جائیگا، مختار نقوی

جموں و کشمیر، لیہہ اور کارگل میں پہلی بار وقف بورڈ تشکیل دیا جائیگا، مختار نقوی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد اب جموں و کشمیر، لیہہ اور کارگل میں پہلی بار وقف بورڈ تشکیل دیا جائے گا اور اس کے ذریعے وقف بورڈ کی املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی ان کا استعمال معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے علاوہ لیہہ اور کارگل میں بے شمار وقف کی جائیداد ہیں، جن کے رجسٹریشن کے عمل مسلسل جاری ہے۔ بھارت کے وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر، لیہہ اور کارگل میں وقف بورڈ کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں جموں و کشمیر کے علاوہ لیہہ اور کارگل میں بے شمار وقف کی جائیداد ہیں، جن کے رجسٹریشن کے عمل مسلسل جاری ہے، مزید وقف کی املاک کی دیجیٹلائزیشن اور جیو ٹیگنگ / جی پی ایس میپنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی یہ سارا کام بخوبی اپنے تکمیل کو پہنچے گا۔ وقف املاک کی تحفظ کو یقنی بنائے جانے کی بابت بات کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ وقف املاک پر ناجائز قابضین کے خلاف جلد از جلد کارروائی بھی کی جائے گی اور وقف املاک کی پوری حفاظت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 901619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش