0
Sunday 6 Dec 2020 02:24

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 901922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش