0
Sunday 6 Dec 2020 22:26

ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو لیکر چل رہی ہے، فدا نقوی

ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو لیکر چل رہی ہے، فدا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی نے ضلع باغ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع باغ کی تنظیم نو کے لیے مختلف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا کہ حالیہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی ٹیم کی حکمت عملی کے پیش نظر جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وہ پوری ملت اسلامیہ خصوصاً ملت تشیع کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت میں اپنا کام جاری و ساری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو لے کر چل رہی اور یہ ایک الٰہی تنظیم ہے، جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان و بھائی چارگی قائم کرنا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قیصر عباس بانڈے نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں، مجلس وحدت ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے، اس نے ہمیشہ محروم و مجبور اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بات کی ہے اور یہ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہی ہے۔ خواجہ غلام حسین زوار نے کہا کہ میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے دورہ آزاد کشمیر سے تنظیمات سے وابسطہ ہوں اور قائد شہید کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس ہی ہیں، جو قوم و ملت کا درد رکھتے ہیں اور قوم و ملت کے لیے ہمیشہ میدان میں رہتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع باغ میں تنظیم نو کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ایک ہفتے کے اندر ضلع میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے گی، دورہ کے موقع پر سیکرٹری تنظیم سازی کے ہمراہ سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 902069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش