0
Wednesday 9 Dec 2020 20:02

اپوزیشن اقتدار سے محرومی کا انتقام عوام سے لینا چاہتی ہے، معصوم نقوی

اپوزیشن اقتدار سے محرومی کا انتقام عوام سے لینا چاہتی ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقتدار سے محرومی کا انتقام عوام سے لینا چاہتی ہے، عوام پر رحم کریں اور جلسے دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیں، سیاست ضرور کریں مگر کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث انہیں وقفہ کر دینا چاہیے، جس بات پر حکومت میں ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت عمران خان پر ماضی میں تنقید کرتی رہی ہے، وہی اب یہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا نقصان جمہوریت، پاکستان اور عوام کو ہوگا، کیونکہ امیروں کو تو کوئی مسئلہ نہیں، غریب غربت کیساتھ کرونا سے بھی مرے گا۔

لاہور میں مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز سے کہا کہ وہ خدا کا خوف کریں، ضد چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی ہوگی تو سیاست ہوتی رہے گی، اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، ضد چھوڑ دیں۔ پیر معصوم نقوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جانتی ہے کہ دھرنوں سے کبھی حکومت نہیں جاتی، لیگی حکومت عوامی دباو کی بجائے، تکنیکی بنیادوں پر عدلیہ کے ذریعے ختم کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 902709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش