0
Friday 11 Dec 2020 19:13

دست و گریباں اور بلاکوں میں تقسیم امت کا اپنا وجود خطرے میں ہے، عبدالغفور راشد

دست و گریباں اور بلاکوں میں تقسیم امت کا اپنا وجود خطرے میں ہے، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے جامع مسجد قبا اہلحدیث عمر چوک گرین ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آخری دین اور سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں۔ قرآن مجید میں امت مسلمہ کو بہترین امت قرار دے کر اسے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امت مسلمہ نے دنیا کی تمام قوموں کی رہنمائی کرنی ہے۔ جس کی بنیاد پر اسی امت مسلمہ نے قوموں کو خیر کی طرف لے جانا ہے اور شر سے بچانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور اقوام کی رہنمائی کا کام تب ہوگا، جب امت مسلمہ خود باوقار اور مضبوط ہوگی۔ مگر افسوس امت مسلمہ تو فرقوں میں بٹی ہوئی ہے۔ باہم دست و گریباں اور بلاکوں میں تقسیم امت کا اپنا وجود خطرے میں ہے، تو یہ دوسروں کی رہنمائی اور سرداری کیسے کر سکتی ہے؟۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ قرآن کی پیروی سے ہم اقوام عالم کی رہنمائی کر سکتے ہیں، مگر ایسی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی، ابھی ہم دور نظر آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 903070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش