0
Monday 21 Dec 2020 11:11

متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، سفری پابندی کورونا کی وجہ سے ہے، عبداللہ بن زاید النہیان

متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، سفری پابندی کورونا کی وجہ سے ہے، عبداللہ بن زاید النہیان
اسلام ٹائمز۔ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زاید النیہان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود تعلقات میں گہرائی ہے اوران میں مزید وسعت کی گنجائش بھی موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ سفری پابندیاں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویزوں کی پابندیاں بھی عارضی نوعیت کی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ امارت کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 905081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش