0
Monday 21 Dec 2020 23:46

30 دسمبر کو بہاولپور میں پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی، اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں شروع

30 دسمبر کو بہاولپور میں پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی، اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 30دسمبر کو بھاول پور میں احتجاجی ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشاورتی اجلاس امیر ضلع بھاولپور قاری غلام یسین صدیقی کی صدارت ان کی رہائشگاہ پرمنعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا طارق محمود، میاں محمد شاھد، جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری قاری سیف الرحمن راشدی، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری قاری محمد سہیل صدیقی، ضلعی سیکریٹری قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ، سٹی امیر قاری غلام مصطفی شاھد، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر سید عمر فاروق  نے شرکت کی، اجلاس میں احتجاجی ریلی کے روڈمیپ اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت ہوئی، ریلی کو بھرپور کامیاب بنانے اور پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کا بھاول پور پہنچنے پر زبردست استقبال کرنے کا پلان اور حکمت عملی تیاری کی گئی، اجلاس میں باہمی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 905268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش