0
Tuesday 22 Dec 2020 22:05

 حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ہے، عوام اس حکومت سے نجات چاہتی ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

 حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ہے، عوام اس حکومت سے نجات چاہتی ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالا کا گھر غیرقانونی ہے، باتیں ہوئیں کہ شوکت خانم کے ڈونیشن سے بنی گالا کا گھر بنا۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ ایسی باتیں ہو رہی ہیں تو عمران خان نے کہا کہ ہاں پیسے لئے تھے۔ اب واپس کر دئیے ہیں۔ مجھے بھی پلاٹ کی پیشکش ہوئی مگر میں نے اپنے آپ کو بچا کر رکھا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔عوام اس حکومت سے نجات چاہتی ہے، عوام بپھر چکے ہیں، وہ عمران خان سے نفرت کرتے ہیں۔ آج جو بولتا ہے اسے ڈرایا جاتا ہے۔ میرے اوپر پابندیاں لگائی جاتیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سے کہا کہ لاہور کا جلسہ بڑا ہوگا مگر وہ کہیں گے کہ ناکام ہوا، جلسہ ہوا نہیں تھا سازشیں پہلے سے شروع ہوگئی تھیں۔ میں کبھی اقتدار والی جماعت کے ساتھ نہیں رہا، میں اقتدار کو چھوڑتا ہوں اور پھر چھیڑتا بھی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 905506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش