0
Friday 25 Dec 2020 20:39

منظور وسان کی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

منظور وسان کی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے بڑی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے آئندہ سال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کردیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے آئندہ سال سے متعلق نئی پیش گوئیاں کیں۔ منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ سال 2021 سیاسی اور دیگر اعتبار سے 2020 سے مختلف ہوگا، آئندہ سال سینیٹ انتخابات کا امکان بھی ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ میں اختلاف تھے اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے، حکومت غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لے اُسے ناکامی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پی ڈی ایم کو دل پر مت لیں کیونکہ وہ سب پارٹیوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا پلیٹ فارم صرف حکومت مخالف اتحاد ہے، ہم الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 906153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش