0
Sunday 10 Jan 2021 23:32

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، دو بزرگ شہری زخمی

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری، دو بزرگ شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے  دو شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور کھنجر سیکٹر میں شہری آبادی پر مارٹر گولے پھینکے۔ بلااشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش