0
Monday 11 Jan 2021 15:27

پوری قوم نے دیکھا کہ وزارت خارجہ کے لیے عام انسان ٹشو پیپر ہے، ڈاکٹر فوزیہ

پوری قوم نے دیکھا کہ وزارت خارجہ کے لیے عام انسان ٹشو پیپر ہے، ڈاکٹر فوزیہ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کو عدالت کا پاس ہی نہیں ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ وزارت خارجہ کے لیے عام انسان ٹشو پیپر ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ مشکور ہوں عدالت کی کہ انہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھاہے اور نوٹس لیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی ہے، یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ جس جیل میں عافیہ کو رکھا ہے اس میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، اس جیل میں جتنے بھی فارنرز تھے ان کے ممالک نے اپنے قیدیوں کو اپنے ملک بلا لیا ہے، ہمیں یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار کیس لگا تھا تب عافیہ سے بات ہوئی تھی،4 سال کے بعد اب تک کوئی ملاقات اور بات نہیں ہوئی، حکومت کو چاہیے تعاون کرے۔
خبر کا کوڈ : 909480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش