0
Monday 11 Jan 2021 19:35

حکومت سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو ضرور اپنے انجام تک پہنچائے گی، گورنر جی بی

حکومت سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو ضرور اپنے انجام تک پہنچائے گی، گورنر جی بی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مچھ بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہیں۔ دہشت گرد جو کوئی بھی ہیں جہاں سے بھی ان کا تعلق ہے حکومت انہیں ضرور اپنے انجام تک پہنچائے گی۔ راجہ جلال حسین نے مزید کہا کہ اس المناک سانحے سے وزیراعظم، آرمی چیف سمیت پوری قوم سوگوار ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری مہمات میں یکجان ہیں۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ قوم یقین رکھیں کہ عمران خان ہی کی سربراہی میں پاک فوج، انٹیلیجینس ادارے، پولیس اور دیگر سول ادارے پاکستان کو دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر سے ںجات دلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 909545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش