0
Wednesday 20 Jan 2021 10:53

پشاور، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، والدہ 7 بچوں سمیت زخمی

پشاور، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، والدہ 7 بچوں سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ رشید گڑھی محمود آباد میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں خاتون 7 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کی صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب رشید گڑھی میں مہربان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اُس کی 40 سالہ اہلیہ بسما، 15 سالہ ریحان، 10 سالہ عثمان، 8 سالہ ابوبکر، 4 سالہ شعیب، 10 سالہ شمائلہ، 3 سالہ ثناء اور 2 سالہ آصفہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں حیات آباد برن سینٹر ریفر کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش