0
Wednesday 20 Jan 2021 20:45

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے صدر حافظ طاہر اشرفی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ حافظ طاہر اشرفی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 735 کے ذریعے لاہور سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وہ سعودی عرب میں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور پاک سعودیہ تعلقات کے حوالے سے پائی جانیوالی سرد مہری کے خاتمے میں سعودی عرب کے شاہ سلیمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو بعض ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی اس معاملے میں سعودی حکام سے پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 911351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش