0
Saturday 23 Jan 2021 07:11

روس کا امریکی صدر کے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم

روس کا امریکی صدر کے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ روس نے امریکی صدر جوبائیڈن کے روس کے ساتھ آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع سے متعلق واضح تفصیل درکار ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کی تفصیلات دیکھنا اہم ہے۔ خیال رہے کہ سابق ٹرمپ انتظامیہ نے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں مشروط توسیع مسترد کر دی تھی۔ گذشتہ روز وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن روس کے ساتھ آرمز کنٹرول ٹریٹی میں 5 سال کی توسیع چاہتے ہیں، امریکا روس کے درمیان آرمز کنٹرول ٹریٹی کی مدت فروری کے اوائل میں ختم ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش