0
Tuesday 26 Jan 2021 23:34

کراچی میں محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے پر آپریشن کی تیاری کرلی گئی

کراچی میں محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے پر آپریشن کی تیاری کرلی گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے پر آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے، 13 کلومیٹر طویل گجر نالے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ماڈل ڈیزائن تیار کرلیا گیا۔ گجر نالے کے اطراف 30 فٹ جگہ خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں مارکنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ حکام کے مطابق اس سے قبل گجر نالے پر آپریشن کے لئے دونوں اطراف 105 فٹ مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ مارکنگ میں 8 ہزار سے زائد مکانات اور اسٹرکچرز آپریشن کی زد میں آ رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گجر نالے کے ری ڈیزائن کے تحت 50 فیصد اسٹرکچرز آپریشن کی زد سے بچ جائیں گے۔

حکام کے مطابق نالے پر مارکنگ مکمل ہونے پر آئندہ ماہ کے آغاز میں آپریشن متوقع ہے، گجر نالے کے دونوں اطراف 26 کلومیٹر رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، نالے کے دونوں اطراف باؤنڈری وال، سڑک اور فٹ پاتھ تعمیر کی جائے گی۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ پانی کا فلو تیز کرنے کے لئے بل کھاتے گجر نالے کی سمت کو سیدھا کیا جائے گا، نالے کو گہرا اور چوڑا کرنے سمیت صفائی کا بھی کام کیا جائے گا، نالے کو مختلف مقامات پر 60 سے 80 فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 912570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش