0
Sunday 14 Feb 2021 23:24

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا دورہ لیہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا دورہ لیہ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنمائوں نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ضلع لیہ کا دورہ کیا اور ضلع کی اہم تنظیمی اور سیاسی کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ صوبائی رہنمائوں کے وفد میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت سیال، سید ندیم عباس کاظمی شامل تھے۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل لیہ علامہ ساجد رضا اسدی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا رضوان جنتی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری، حاجی عنایت سندھڑ، مولانا طاہر حسین زاہد، ملک ثمر عباس سندھڑ، سید تصور عباس نقوی، مولانا سید مہدی حسین، مولانا فاطر عباس، غلام عباس کھوکھر، محمد عمران میرانی، زبیر شاہ، زین شاہ، عدنان شاہ اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب صوبے میں مستضعفین کی جماعت بنے گی، جنوبی پنجاب خطہ کو محرومیوں سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ لیہ اور کھچی بیلٹ میں عاشقان اہلیبیت کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، ہم اس ملک میں اقدار کی سیاست کو فروغ دیں گے، لیہ میں سیاسی فعالیت اور مظلوموں کی آواز بننے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 916250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش